افغانستان میں چیک پوسٹ پر حملہ 4 پولیس اہلکار ہلاک

شدت پسند تنظیم طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی


ویب ڈیسک October 24, 2017
شدت پسند تنظیم طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ فوٹو: افغان میڈیا

افغانستان میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبے غزنی کے ضلع واغیز میں شدت پسندوں کی جانب سے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال متنقل کردیا گیا۔ افغان طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

دوسری جانب افغان حکام کے مطابق طالبان کی جانب سے دارالحکومت کابل پر دو راکٹ بھی داغے گئے تاہم حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں