بلوچستان میں ایلیٹ فورس كے قیام كے لئے47 کروڑ روپے كے اجرا كی منظوری
اجلاس میں بولان میڈیكل یونیورسٹی اینڈ ہیلتھ سائنسز كے قیام كے ڈرافٹ بل كی بھی منظوری دے دی گئی
KARACHI:
صوبائی كابینہ كے اجلاس میں ایلیٹ فورس كے قیام كیلئے 47 کروڑ روپے كے اجرا كی منظوری دے دی گئی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری كی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری نے ایلیٹ فورس كے حوالے سے كابینہ كو آگاہ كیا كہ وزیراعلیٰ كی ہدایت كی روشنی میں دہشت گردی اورجرائم پر قابوپانے كیلئے پولیس فورس كی استعداد كار میں اضافہ اور فورس كو جدید سہولتوں سے آراستہ كیا جارہا ہے جب کہ ایلیٹ فورس كا قیام بھی اس سلسلے كی ایک كڑی ہے جس میں شامل پولیس اہلكاروں كو دہشت گردی سے نمٹنے كیلئے خصوصی تربیت كی فراہمی كا آغاز كردیا گیا ہے اور پولیس ٹریننگ اسكول سے اب تک 500 سے زائد پولیس اہلكار اپنی تربیت مكمل كرچكے ہیں۔ انہوں نے بتایا كہ كابینہ سے فنڈز كی منظوری كے بعد ایلیٹ فورس كو جدید گاڑیاں اور اسلحے كےعلاوہ مزید تربیت بھی فراہم كی جائے گی، جس کے بعد صوبائی کابینہ نے ایک ہزارنفوس پرمشتمل ایلیٹ فورس كے قیام كیلئے 47 کروڑ روپے كے اجرا كی منظوری دے دی۔
صوبائی كابینہ كے اجلاس میں بولان میڈیكل یونیورسٹی اینڈ ہیلتھ سائنسز كے قیام كے ڈرافٹ بل كی بھی منظوری دے دی گئی ہے جسے حتمی منظوری كیلئے صوبائی اسمبلی میں پیش كیاجائے گا۔ اجلاس میں محكمہ تعلیم كی جانب سے بلوچستان اسسمنٹ اینڈ ایگزامنینش كمیشن كے قیام كیلئے پیش كیے گئے ایجنڈے كی منظوری بھی دی گئی، اجلاس كو بتایا گیا كہ ایک خود مختار كمیشن كے قیام كا مقصد مڈل سطح كے امتحانات منعقد كركے مقابلے كا رجحان پیدا كرنا ہے جس سے معیار تعلیم میں بہتری آئے گی جوسركاری اورنجی شعبوں كے اسكولوں پر لاگو ہوگا اور كمیشن كے ذریعے مڈل سطح تک امتحانات كے انعقاد سے جعلی سر ٹیفكیٹ كے اجرا كی بھی حوصلہ شكنی ہوگی۔