آصف زرداری کا پنجاب میں بڑا سیاسی بریک تھرو کرنے کا اعلان
مرکز ہی نہیں پنجاب میں بھی آئندہ انتخابات کے بعد جیالوں کی حکومت ہوگی ، شریک چیئرمین پیپلز پارٹی
PESHAWAR:
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے پنجاب میں بڑا سیاسی بریک تھرو کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امیدوار انتخابات کی تیاری کریں کیوں کہ پنجاب میں بھرپور مقابلہ کریں گے۔
بلاول ہاؤس لاہور میں آصف زرداری نے سرگودھا ڈویژن کے ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقات کی جس میں پنجاب کی روایتی سیاست اور آئندہ انتخابی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پارٹی رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز سے بات کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ بڑی سیاسی شخصیات رابطے میں ہیں اور بہت جلد بڑے اعلانات ہوں گے جب کہ امیدوار انتخابات کی تیاری کریں کیوں کہ پنجاب میں بھرپور مقابلہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مرکز ہی نہیں پنجاب میں بھی آئندہ انتخابات کے بعد جیالوں کی حکومت ہوگی جب کہ انتخابات سے قبل پنجاب میں سیاسی فضا بدل دیں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :آصف زرداری کی وکٹ اڑانے کیلیے خاص سوئنگ سیکھی ہے
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ آر او الیکشن کے نتائج سیاسی جماعتوں کی مقبولیت کا نہیں دھاندلی کا پیمانہ ہوتے ہیں اور جس جماعت کے پاس جیالے ہوں اسے شفاف انتخابات میں کوئی نہیں ہرا سکتا۔