کھوسہ خاندان کے مخالف گروپ سے مسلم لیگ ن کے رابطے

خواجہ سعد رفیق اور شہباز شریف کے قریبی ساتھی ان دونوں شخصیات کی ن لیگ میں شمولیت کا رول ادا کررہے ہیں۔

جعفر لغاری اور امجد کھوسہ کے ن لیگ میں جانے سے کھوسہ خاندان کے خلاف مضبوط گروپ سامنے آئے گا۔

ISLAMABAD:
سردارذوالفقار کھوسہ اور دوست محمد کھوسہ کے استعفوں کے بعد مسلم لیگ ن نے مخالف گروپ سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایم این اے جعفر لغاری اور ایم پی اے امجد فاروق کو لاہور رائیونڈ بلوا لیا گیا ہے۔ جعفر لغاری کا تعلق ق لیگ اور امجد فاروق آزاد ایم پی اے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے نمائندے طارق اسماعیل قریشی کے مطابق سردار جعفر خان لغاری لاہور پہنچ چکے ہیں، سردار امجد فارق خان کھوسہ بھی تین بجے شہباز شریف سے ملاقات کرینگے۔ ڈیرہ غازی خان میں سردار ذوالفقار خان کے استعفی کے بعد سیاسی حلقوں میں گہماگہمی پائی جاتی ہے۔ سابق ایم پی اے سید علیم شاہ وہ بھی خواجہ سعد رفیق کے ذریعے شہباز شریف سے ملاقات کے لئے جاچکے ہیں۔


جعفر لغاری اور امجد کھوسہ کے ن لیگ میں جانے سے کھوسہ خاندان کے خلاف مضبوط گروپ سامنے آئے گا۔

سردار جعفر لغاری کے ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں خاصے مضبوط روابط ہیں وہ مسلسل ان علاقوں سے ایم این اے اور ایم پی اے منتخب ہوتے چلے آرہے ہیں۔

سردار امجد فاروق کھوسہ کا تومن کھوسہ میں خاصا اثرورسوخ موجود ہے وہ پہلے ایم این اے بھی رہے ہیں اور موجود الیکشن میں انھوں نے آزاد ایم پی اے کی سیٹ جیتی ہے۔ سردار ذوالفقار کھوسہ سے ناراضگی کی وجہ سے فاروق کھوسہ مسلم لیگ ن میں شرکت کرنے سے گریز کررہے تھی۔ اب ذواالفقار کھوسہ کے استعفے کے بعد ان کے لئے راستہ صاف ہوگیا ہے۔

خواجہ سعد رفیق اور شہباز شریف کے قریبی ساتھی ان دونوں شخصیات کی ن لیگ میں شمولیت کا رول ادا کررہے ہیں۔ اس ملاقات میں آئندہ الیکشن کے معاملات طے کئے جائیں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story