سابق متنازع امپائر ڈیرل ہیئر نے دکان سے رقم چوری کرنے کا اعتراف کرلیا

ہیئر نے رواں برس 25 فروری سے 28 اپریل کے دوران اس شاپ سے 9 ہزار آسٹریلوی ڈالر چوری کیے۔


AFP October 25, 2017
ہیئر نے اپنے خلاف کیس کی سماعت کے دوران رقم چوری کرنے کا اعتراف بھی کرلیا۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: سابق متنازع امپائر ڈیرل ہیئر ایک شراب کی دکان سے کیش چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

رپورٹ کے مطابق ہیئر کو جوا کھیلنے کی لت پڑی ہوئی تھی، دکان مالکان نے سی سی ٹی وی وٹیج میں انھیں چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا اور نوکری سے بھی نکال دیا، ہیئر نے اپنے خلاف کیس کی سماعت کے دوران رقم چوری کرنے کا اعتراف بھی کرلیا، مجسٹریٹ مائیکل ایلین نے انھیں رقم واپس لوٹانے پر 18 ماہ اچھے رویہ اختیار کرنے کے بونڈ بھرنے کی سزا سنائی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ اسی دکان پر بطور ملازم کام کرتے تھے، ہیئر نے رواں برس 25 فروری سے 28 اپریل کے دوران اس شاپ سے 9 ہزار آسٹریلوی ڈالر چوری کیے۔

یاد رہے کہ ہیئر نے 1995 میں مرلی دھرن کی گیندوں کو مسلسل نوبال قرار دیکر تنازع کھڑا کیا تھا،2006 میں ان کی جانب سے پاکستان کو مبینہ بال ٹمپرنگ پر پانچ رنز کی پنالٹی دی گئی تھی، جس پر اس وقت کے کپتان انضمام نے میدان میں نہ اتر کر پاکستان کو تاریخ میں ٹیسٹ فورفیٹ کی خفت سے دوچار ہونے والی پہلی ٹیم بنوا دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔