سری لنکا سے ٹی 20 میچ میں فوجی جوان سیکیورٹی خدمات انجام دینگے

ہفتے سے ہی قذافی اسٹیڈیم لاہور اور گردونواح میں ذمے داری سنبھال لیں گے، ذرائع


Staff Reporter October 25, 2017
محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے قذافی اسٹیڈیم کے قریب ایک عارضی اسپتال بھی بنایا جائیگا۔ فوٹو: فائل

پاکستان اور سری لنکا کے مابین اتوار کو شیڈول آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی جبکہ پاک آرمی کے دستے بھی اتوار کو لاہور میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی میچ کی سیکیورٹی میں خدمات انجام دیں گے۔


ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ اور حکومت پنجاب کے مابین سیکیورٹی کے بارے میں متعدد امور طے پا گئے ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتیں ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے موقع پر کسی بھی قسم کا خطرہ مول لینا نہیں چاہتیں، لہذا پاک آرمی کے مستعد دستے حسب سابق فرائض سر انجام دیں گے،وہ ہفتے کو ہی قذافی اسٹیڈیم اورگردونواح کے علاقے کا چارج سنبھال لیں گے۔

واضح رہے کہ حکومت نے مارچ2017میں پی ایس ایل ٹو فائنل کے موقع پر جو انتظامات کیے اسی طرز پرپاک سری لنکا ٹی ٹوئنٹی کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے جبکہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی بھی ہو گی۔

ذرائع نے بتایا کہ محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے قذافی اسٹیڈیم کے قریب ایک عارضی اسپتال بھی بنایا جائیگا جو20بیڈز پر مشتمل ہونے کے ساتھ تمام طبی سہولیات سے آراستہ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں