کرسٹیانو رونالڈو مزید فیفا ایوارڈ جیتنے کیلیے پُراعتماد

مسلسل دوسرا اور مجموعی طور پر پانچواں اعزاز پانے پر مسرور، میسی اور نیمار ناکام


Sports Desk October 25, 2017
اگرچہ پانچویں بار بھی یہ اعزاز جیت پانا اچھا ہے، اسٹرائیکر ۔ فوٹو : اے ایف پی

پرتگالی اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو نے مزید فیفا ایوارڈز جیتنے کا عزم ظاہر کردیا۔

گزشتہ دنوں کرسٹیانو رونالڈو پانچویں بار فیفا کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ سے نوازا گیا، جس میں ان کا مقابلہ لیونل میسی اور نیمار سے تھا تاہم رئیل میڈرڈ کے اسٹار پلیئر نے لگاتار دوسری بار فیفا ایوارڈ کی ٹرافی اپنے قبضے میں کرلی، رونالڈو نے رواں سال چیمپئنز لیگ کے فائنل میں یوونٹس کیخلاف اپنی ٹیم 4 میں سے 2گول بنائے تھے۔

رونالڈو نے لندن پلاڈیم میں اعزاز قبول کرتے ہوئے کہاکہ ہم انگلینڈ میں پہلی بار آئے اور لگاتار دوسری بارفتحیاب ہوئے ہیں، یہ میرے لیے عظیم لمحہ ہے رئیل میڈرڈ کے ہی زیڈان کو سال کا بہترین کوچ قرار دیاگیا، ان کی زیرنگرانی کلب نے رواں برس یوئیفا چیمپئنز لیگ ٹائٹل جیتا ہے۔

اسٹرائیکر نے کہا کہ اگرچہ پانچویں بار بھی یہ اعزاز جیت پانا اچھا ہے لیکن 7 میرا لکی نمبر ہے اور میں چاہوں گا کم از کم سات بار یہ اعزاز مجھے ملے، لندن میں منعقدہ تقریب میں بارسلونا کے لیے کھیلنے والی نیدرلینڈز کی فٹبالر لیکے مارٹینز کو سال کی بہترین خاتون فٹبالرکے اعزاز سے نوازا گیا۔

آرسنل کے فرنچ اسٹرائیکر اولیورگیراؤڈ کو سال کا بہترین گول کرنے پر ' پسکاس ایوارڈ ' ملا، فیئر پلے ایوارڈ فرانسز کون کو ملا، بہترن گول کیپر بفن قرار پائے، سال کی بہترین خاتون کوچ نیدرلینڈز کی سارینہ وگمین رہیں جبکہ بہترین شائقین کا ایوارڈ سیلٹک کلب کے حصے میں آگیا۔

فیفا کی منتخب ٹیم میں رونالڈو کے علاوہ رئیل میڈرڈ کے دیگر چار پلیئرز ٹونی کروس، لوکا موڈرک، مارسیلو اور سرجیو راموس بھی منتخب ہوئے ہیں، ان کے علاوہ گینلوگی بفن، لیونارڈو بونیسی، پی ایس جی کلب کے ڈینی ایلوس، بارسلونا سے آندریس انیسٹا، میسی اور نیمار بھی لیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں