شرط لگانے پر سابق اسنوکر چیمپئن اسٹورٹ بنگھم پر 6 ماہ کی پابندی

ویلز سے تعلق رکھنے والے بنگھم اپنے نام سے بنائے گئے 2 اکاؤنٹس سے چھوٹی رقمیں شرطوں پر لگانے کا اعتراف کیا ہے

ویلز سے تعلق رکھنے والے بنگھم اپنے نام سے بنائے گئے 2 اکاؤنٹس سے چھوٹی رقمیں شرطوں پر لگانے کا اعتراف کیا ہے۔ فوٹو: فائل

اسٹورٹ بنگھم کو شرطیں لگانے پر 6 ماہ پابندی کی سزا دے دی گئی ہے۔


2015 کے ورلڈ اسنوکر چیمپئن اسٹورٹ بنگھم کو شرطیں لگانے پر 6 ماہ پابندی کی سزا دے دی گئی ہے۔ جس میں سے 3 ماہ معطل ہوں گے، 41 سالہ انگلش کیوئسٹ کو ورلڈ پروفیشنل بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے قواعد توڑنے کا اعتراف کرنے پر 20 ہزار جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیاگیا ہے۔ انھوں نے اپنے علاوہ دیگر کھلاڑیوں کے میچز پر بھی12 برسوں کے دوران مجموعی طور پر 36 ہزار پاؤنڈ کی رقم شرطوں پر لگائے تھے۔

ایسوسی ایشن نے اعلامیے میں کہا کہ ویلز سے تعلق رکھنے والے بنگھم اپنے نام سے بنائے گئے 2 اکاؤنٹس سے چھوٹی رقمیں شرطوں پر لگانے کا اعتراف کیا ہے، جو ہمارے قواعد کی خلاف ورزی ہے، تاہم انھیں اس فیصلے کیخلاف 6 نومبر تک اپیل کا حق بھی حاصل ہے۔
Load Next Story