عامر خان ریٹائرڈ مے ویدر سے فائٹ کے خواہاں بروک درمیان میں کود پڑے

میں ان کے چیلنج کا سامنا کرنے کیلیے تیار ہوں، محمد عامر


Sports Desk October 25, 2017
عامر نے مئی 2016 کینالو الوریز کیخلاف اپنی آخری فائٹ لڑی تھی۔ فوٹو: فائل

LONDON: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان ریٹائرڈ ہوجانے والے امریکی اسٹار فلوئیڈ مے ویدر سے باکسنگ فائٹ کے خواہاں ہیں۔

باکسر عامر خان کی ریٹائرڈ ہوجانے والے امریکی اسٹار فلوئیڈ مے ویدر سے باکسنگ فائٹ کی دیرینہ خواہش بھی ہے، اس حوالے سے ان کا بیان سامنے آنے پر ایک اور انگلش باکسر کیل بروک نے عامر کو چیلنج کرتے ہوئے کہاکہ وہ ریٹائرڈ باکسر سے فائٹ کا منصوبہ بنانے کی بجائے میرے خلاف اپنی صلاحیتوں کو آزمائیں اور مجھ سے اپنی پینشن حاصل کریں۔

بولٹن سے تعلق رکھنے والے عامر نے سوشل میڈیا پر فلوئیڈ مے ویدر کو اکسایا کہ وہ ان سے فائٹ کیلیے ریٹائرمنٹ واپس لیکر دوبارہ رنگ میں اتریں، عامر نے مئی 2016 کینالو الوریز کیخلاف اپنی آخری فائٹ لڑی تھی لیکن اب وہ دوبارہ جم میں واپس آگئے ہیں۔

عامر نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ مے ویدر عظیم فائٹر ہے لیکن ابھی تک اس نے میری جیسی اسپیڈ والے حریف کا سامنا نہیں کیا ہوگا، میں ان کے چیلنج کا سامنا کرنے کیلیے تیار ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں