قوال عزیز میاں مرحوم کی یاد میں ایک شام کا اہتمام

عزیز میاں کے پوتے جنید عزیز میاں قوال اور ہمنوا نے کلام پیش کیا


Showbiz Reporter October 25, 2017
 عزیز میاں کے پوتے جنید عزیز میاں قوال اور ہمنوا نے کلام پیش کیا۔ فوٹو : فائل

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر، محکمہ اطلاعات و ثقافت کے زیر اہتمام عالمی شہرت یافتہ صوفی قوال عزیز میاں مرحوم کی یاد میں ایک شام کا اہتمام کیا گیا۔

عالمی شہرت یافتہ صوفی قوال عزیز میاں مرحوم کی یاد میں ایک شام کا اہتمام کیا گیا جس میں اُن کے پوتے جنید عزیز میاں قوال اور ہمنوا نے عزیز میاں کے گائے ہوئے صوفیانہ کلام اور قوالی پیش کی اور حاضرین سے بھر پور داد وصول کی۔

ادارے کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر صغرا صدف نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ادارے کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ ہمارے ملک کے عظیم معروف فنکاروں کی یاد میں ایسے پروگرام منعقد کرواتا رہے تاکہ ہماری نوجوان نسل کو اُن کی خدمات کے بارے میں علم ہو سکے اور وہ خیر کی جانب گامزن ہوسکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں