اسٹیل ملز کی زمین سندھ حکومت کی ملکیت ہے مراد علی شاہ

اسے منافع بخش ادارہ بنایا جا سکتا ہے، واجبات کی ادائیگی کیلیے سودے بازی نہیں ہوگی، وزیر اعلیٰ سندھ

اسٹیل ملز ملازمین سے ہمدردی ہے، مسائل کے حل کیلیے وفاق سے بات کرینگے، وزیر اعلیٰ سندھ۔ فوٹو:فائل

HEBRON, PALESTINIAN TERRITORIES:
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اسٹیل ملز کے ریکوری پلان کے تحت کبھی بھی اپنی زمین نہیں دے گی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ اسٹیل ملز کی زمین سندھ کے عوام کی امانت ہے اور اس پر کسی قسم کی سودے بازی نہیں ہونے دینگے، ہم یہاں پر صنعتی یونٹس، پاور پلانٹس اور دیگر صنعتیں قائم کریں گے۔


وزیر اعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ وفاقی حکومت کو خط لکھ کر یہ واضح کریں کہ اسٹیل ملز کی زمین سندھ حکومت کی ملکیت ہے، اسٹیل ملز کی65 ارب روپے کے واجبات کی ادائیگی کیلیے ہم یہ زمین کسی قیمت پر بھی نہیں دیں گے، نہ تو کسی بینک کو اور نہ ہی کسی کارپوریشن کو دیں گے، اسٹیل ملز کو منافع بخش ادارہ بنایا جا سکتا ہے۔ اس کیلیے حکومت کے پاس سیاسی عزم اور واضح بزنس پلان ہونا چاہیے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے اسٹیل ملز کا کوئی سی ای او مقرر نہیں ہو سکا، ہر چیز عارضی بنیادوں پر چلائی جا رہی ہے اور یہ ریکوری پلان بھی ان ہی لوگوں نے بنایا ہے جس کو کوئی آفیشل اتھارٹی نہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمیں اسٹیل ملز کے ملازمین سے ہمدردی ہے جن کو گزشتہ 5 ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں، ہم ان کی مدد کیلیے وفاق سے بات کریں گے لیکن جہاں تک اسٹیل ملز کی زمین کا تعلق ہے وہ کسی قیمت پر بھی نہیں دی جائے گی۔
Load Next Story