غلطی کی نشاندہی کیوں کی پولیس کا شہری پر تشدد

کراچی میں پولیس گردی کا ایک اور واقعہ، موبائل مخالف سمت جانے سے ٹریفک جام ہو گیا


Staff Reporter October 25, 2017
 یونیورسٹی روڈ پر شہری نے نشاندہی کی تو پولیس اہلکار اس پر ٹوٹ پڑے، آئی جی کا نوٹس فوٹو: فائل

شہرمیں پولیس گردی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، یونیورسٹی روڈ صفورا چورنگی کے قریب پولیس موبائل مخالف سمت جانے کے باعث ٹریفک جام ہو گیا۔

ٹریفک جام میں پھنسے شہری نے غلطی کی نشاندہی کی تو پولیس موبائل میں سوار اہلکار آپے سے باہر ہو گیے، طاقت کے نشے میں چور پولیس اہلکاروں نے شہری کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس موبائل مخالف سمت پر آنے کے باعث ٹریفک جام ہو گیا تھا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی تھیں۔ تشدد پر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی توپولیس اہلکاروں نے شہری پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا جھوٹا الزام بھی عائد کردیا۔

پولیس موبائل میں سوارایک پولیس اہلکار نے اپنا تعارف اے ایس آئی مراد علی کے نام سے کرایا اور بتایا کہ وہ سچل تھانے میں تعینات ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس موبائل میں سواراہلکار سچل انویسٹی گیشن میں تعینات ہیں اور کسی کام کے سلسلے میں جناح اسپتال جا رہے تھے، پولیس گردی کی فوٹیج سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تو آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سلطان خواجہ کو احکام جاری کیے کہ انتہائی غیر جانبدارانہ پولیس اقدامات پر مشتمل رپورٹ فوری دی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں