پشاور این اے 4 میں ضمنی الیکشن کی تیاریاں مکمل

تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی اور پہلی بار الیکٹرانک مشین استعال کی جائے گی۔


ویب ڈیسک October 25, 2017
تمام پولنگ اسٹیشنز کی حدود میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد ۔ فوٹو: فائل

MANSEHRA: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 میں ضمنی انتخاب کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

این اے 4 کے ضمنی الیکشن میں پولنگ کل صبح 8 بجے شروع ہو گی۔ پاک فوج کی نگرانی میں پولنگ اسٹیشنز تک بیلٹ پیپرز، بکسز اور پولنگ کا دیگر سامان پہنچایا جارہا ہے۔ این اے فور کی انتخابی مہم رات 12 تک ختم ہو گئی ہے۔ الیکشن میں تین لاکھ 98 ہزار چار افراد ووٹ کا حق استعمال کریں گے اور پولنگ صبح 8 سے 5 بجے تک جاری رہے گی۔ این اے 4 میں تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن)، اے این پی ، جماعت اسلامی، پیپلز پارٹی سمیت تقریبا ایک درجن امیدوار میدان میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 100 الیکٹرونک مشینیں استعمال کرنے کا فیصلہ

صوبائی الیکشن کمشنر پیر مقبول احمد نے کہا ہے کہ الیکشن کے لئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور کل 17 سو فوجی جوان تعینات ہوں گے جب کہ سات ہزار پولیس اہلکار بھی فرائض انجام دیں گے ۔ صوبائی الیکشن کمشنر نے بتایا کہ نتائج کے لئے پہلی بار الیکٹرانک مشین کا استعال کیا جارہا ہے، 100 پولنگ اسٹیشنز پر مشینیں نصب کی جائیں گی.

الیکشن کی وجہ سے تمام پولنگ اسٹیشنز کی حدود میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور ڈپٹی کمشنر پشاور نے موبائل فون پابندی کے حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |