کترینہ کیف ایک بار پھر کنگ خان کی ہیروئن بنیں گی

فرح خان نے اپنی نئی فلم ’’ہیپی نیوایئر‘‘میں پہلےنیا چہرہ متعارف کرانے کا فیصلہ کیالیکن پھرانہوں نے کترینہ کوسائن کرلیا


ویب ڈیسک March 02, 2013
فرح خان نے اپنی نئی فلم ’’ہیپی نیوایئر‘‘ کےلئے کترینہ کیف کو منتخب کیا جس پر کترینہ نے رضا مندی ظاہرکردی، فوٹو: پبلسٹی

بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ کترینہ کیف ایک بار پھر کنگ خان کی ہیروئن بنیں گی۔

فرح خان کی فلم ''ہیپی نیوایئر'' کےلئے کترینہ کیف کو منتخب کرلیا گیا، فرح خان نے اس فلم میں پہلے ایک نیا چہرہ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن بعد میں کترینہ کیف کوسائن کرلیا، دوسری جانب کترینہ نے بھی فلم میں کام کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے، فلم ''ہیپی نیوایئر'' میں شاہ رخ خان اور کترینہ کیف ایک بار پھر اپنی شاندار پرفارمنس سے لوگوں کے دل جیتنے کی کوشش کریں گے، شاہ رخ خان اور کترینہ کیف بالی ووڈ کی ہٹ فلم ''جب تک ہے جان'' میں بھی مرکزی کردار ادا کرچکے ہیں

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں