الیکشن کمیشن نے 32 ارکان اسمبلی کی رکنیت بحال کردی

قومی اسمبلی کے 9 اور صوبائی اسمبلیوں کے 23 ارکان کو بحال کیا گیا، قانون سازی میں حصہ لے سکیں گے۔


ویب ڈیسک October 25, 2017
بحال ارکان میں طارق فضل چوہدری، طلال چوہدری، جی جی جمال اور فہمیدہ مرزا شامل۔ فوٹو: فائل

MINGORA: الیکشن کمیشن نے 32 ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے 32 ارکان کی رکنیت بحال کردی ہے جن میں طارق فضل چوہدری، طلال چوہدری، جی جی جمال، فہمیدہ مرزا اور محسن شاہ نواز رانجھا شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 261 ارکان پارلیمنٹ اورصوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ گوشوارے جمع کرانے پر معطل ارکان کی رکنیت بحال کی گئی اور متعلقہ اسمبلیوں کو اس حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ مذکورہ ارکان اب قانون سازی میں حصہ لے سکیں گے۔ بحال کیے گئے ارکان میں قومی اسمبلی کے 9، پنجاب اسمبلی کے 7، سندھ کے دو، خیبر پختونخواہ اسمبلی کے 13 اور بلوچستان اسمبلی کا ایک رکن شامل ہے۔

یاد رہےکہ الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرانے کی پاداش میں نوازشریف کے داماد کیپٹین صفدر اورعائشہ گلالئی سمیت 261 ارکان قومی و صوبائی اسمبلیوں کی رکنیت 16 اکتوبر کو معطل کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں