حیدرآباد میں فائرنگ سے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر نوشاد جاں بحق

ڈاکٹر نوشاد بچوں کو اسکول چھوڑ کر واپس گھر جارہے تھے کہ راستے میں موٹرسائیکل سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی


ویب ڈیسک October 25, 2017
ڈاکٹر نوشاد بچوں کو اسکول چھوڑ کر واپس گھر جارہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔ فوٹو: فائل

حالی روڈ کے علاقے میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر نوشاد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر نوشاد بچوں کو اسکول چھوڑ کر واپس گھر جارہے تھے کہ راستے میں موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ واقعہ کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخموں کو تاب نہ لاتے ہوئے وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

پولیس نے لاش سول اسپتال اسپتال منتقل کرکے ضابطے کی کارروائی شروع کردی ہے، پولیس کے مطابق ڈاکٹر نوشاد ایم کیو ایم کے سابق جوائنٹ انچارج بھی رہ چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |