بینظیر بھٹو قتل کیس مشرف کے اثاثے بحال کرنے کی درخواست خارج

صہبا مشرف کی جانب سے متعلقہ ثبوت فراہم نہ کئے جانے پرعدالت نے معاملہ نمٹاتے ہوئے درخواست خارج کردی


ویب ڈیسک March 02, 2013
صہبا مشرف کی جانب سے متعلقہ ثبوت فراہم نہ کئے جانے پرعدالت نے معاملہ نمٹاتے ہوئے درخواست خارج کردی۔ فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے منجمد اثاثوں کی بحالی کے لیے دائر درخواست خارج کردی۔

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بینظیر قتل کیس کی سماعت کے دوران پرویز مشرف کی اہلیہ صہبا مشرف کی جانب سے ثبوتوں کی عدم فراہمی پر ان کی درخواست خارج کردی۔

واضح رہے کہ عدالت نے متعدد مرتبہ نوٹس جاری ہونے کے باوجود عدم پیشی پر پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا تھا۔ فیصلے کے خلاف ان کی اہلیہ صہبا مشرف نے درخواست دائر کی تھی، ان کی جانب سے متعلقہ ثبوت فراہم نہ کئے جانے پر عدالت نے معاملہ نمٹاتے ہوئے درخواست خارج کردی ۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں