نواز شریف نے نیب ریفرنسز یکجا کرنے سے متعلق فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا

احتساب عدالت کو تینوں ریفرنسز کو یکجا کر کے ایک ہی فرد جرم عائد کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں، درخواست


ویب ڈیسک October 25, 2017
احتساب عدالت کو تینوں ریفرنسز کو یکجا کر کے ایک ہی فرد جرم عائد کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں، درخواست۔ فوٹو: فائل

نواز شریف نے ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواستیں مسترد کرنے کا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں نیب اور احتساب عدالت کو فریق بنایا گیا ہے، عدالت سے استدعا کی گئی ہے احتساب عدالت کو تینوں ریفرنسز کو یکجا کر کے ایک ہی فرد جرم عائد کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں اور 19 اکتوبر 2017 کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے خلاف احتساب عدالت میں تینوں ریفرنسز میں ایک ہی ٹرائل کیا جائے اور تینوں ریفرنسز میں ایک ہی دفعہ فرد جرم عائد ہونے تک احتساب عدالت کی کارروائی کو معطل کیا جائے، تینوں ریفرنسز میں جے آئی ٹی کے نو والیم شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 19 اکتوبر کو سابق وزیراعظم نواز شریف نے احتساب عدالت میں نیب ریفرنس یکجا کرنے کی درخواستیں دائر کیں تھیں جس کو عدالت نے مسترد کرتے ہوئے ان پر فرد جرم عائد کی تھی جب کہ احتساب عدالت نے کل سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو طلب کر رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔