’’ٹائیگرزندہ ہے‘‘ کے پوسٹر ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے
سلمان خان نے ٹوئٹر پر فلم کے دو پوسٹرز نہایت دلچسپ انداز میں شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے ’’ٹائیگر واپس آگیا‘‘
بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ''ٹائیگر زندہ ہے''کے دوپوسٹرز ریلیز کیے گئے ہیں۔
بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اورباربی ڈول کترینہ کیف کی فلم ''ٹائیگر زندہ ہے''کاانتظارشائقین طویل عرصے سے کررہے تھے، تاہم اب شائقین کا انتظارختم ہوا سلمان خان نے ٹوئٹر پرفلم کے دو پوسٹرز نہایت دلچسپ اندازمیں شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے''ٹائیگر واپس آگیا''۔
ایک اورٹوئٹ میں سلمان نے فلم کے پوسٹر کو دیوالی کا تحفہ قرار دیتے ہوئے مداحوں سے پوچھا ہے''دیوالی گفٹ۔۔۔ پسند آیا، اب کرسمس پرملنا''۔
فلم ''ٹائیگرزندہ ہے'' سلمان اور کترینہ کی 2012 میں ریلیز کی گئی سپر ہٹ فلم ''ایک تھا ٹائیگر''کا سیکوئل ہے۔ فلم میں سلمان خان نے بھارتی اور کترینہ کیف نے پاکستانی خفیہ ایجنٹس کا کردارنبھا یا تھا۔ دونوں ایجنٹس ایک مشن کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتارہوجاتے ہیں اور اپنی اپنی ایجنسیز سے بغاوت کردیتے ہیں۔ فلم کی کہانی نہایت دلچسپ تھی یہی وجہ تھی کہ فلم کو لوگوں خاص طور پرایکشن فلمیں پسند کرنے والوں کی جانب سے بے حد پزیرائی حاصل ہوئی اور فلم نے باکس آفس پر کروڑوں کی سینچری بنائی۔ بے تحاشہ کامیابی اورلوگوں کی پسند کو مدنظررکھتے ہوئے فلم کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
سیکوئل بنانے کے اعلان کے ساتھ ہی سلمان کے مداح شدت سے فلم کا انتظارکررہے تھے، بالآخرانتظار ختم ہوا۔ ریلیز کیے گئے دونوں پوسٹرز میں جنگ کامنظر پیش کیا گیا ہے، سلمان خان ہاتھ میں مشین گن لیے نمایاں نظرآرہے ہیں جب کہ کترینہ کیف بھی پستول تھامے کم خوبصورت نہیں لگ رہیں۔
فلم کی زیادہ تر شوٹنگ ابوظہبی میں کی گئی ہے جب کہ کئی سینز کو ٹائیرول اور آسٹریا میں بھی شوٹ کیا گیا ہے۔ ان دنوں سلمان اور کترینہ فلم کےایک رومینٹک گانے کی شوٹنگ کے لئے روم میں موجود ہیں۔
رواں سال ریلیز ہونے والی فلم ''ٹیوب لائٹ''کی ناکامی کے بعد سلمان خان ''ٹائیگر زندہ ہے''کو لے کر کافی پرجوش ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ فلم ''ٹائیگر زندہ ہے''، ''ٹیوب لائٹ''کی ناکامی کا غم بھلا دے گی۔ گزشتہ فلم کے برعکس اس بار فلم کی ہدایت کاری کے فرائض''علی عباس ظفر''نبھارہے ہیں جب کہ سلمان خان کے بہنوئی اتول اگنی ہوتری نے فلم کو پروڈیوس کیا ہے۔ فلم رواں سال کرسمس کے موقعے پر 22 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔