اوگرا نے وزیراعظم کے حکم پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

اوگرانےپیٹرول 3 روپے53 پیسے،ڈیزل 4روپے35پیسے،مٹی کا تیل 3 روپے 79 پیسے،لائٹ ڈیزل 3 روپے 93 پیسے فی لیٹرمہنگا کردیا تھا


ویب ڈیسک March 02, 2013
موجودہ جمہوری حکومت عوام پر کسی قسم کا اضافی بوجھ نہیں ڈالے گی، وزیر اعظم راجا پرویز اشرف فوٹو: فائل

ISLAMABAD: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کے حکم کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی تھی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کئے گئے اضافے کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ جمہوری حکومت عوام پر کسی قسم کا اضافی بوجھ نہیں ڈالے گی۔

واضح رہے کہ اوگرا نے 28 فروری کی رات 12 بجے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے ایک نوٹی فکیشن جاری کیا تھا جس کے بعد پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 53 پیسے، ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 35 پیسے جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 79 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 93 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا تھا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کئے گئے اضافے کے خلاف گزشتہ روز ایم کیو ایم اور مسلم لیگ(ن) نے شدید احتجاج کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے اجلاس کا واک آؤٹ کیا تھا جبکہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم نے بھی اسے غیر منصفانہ قرار دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں