میرے لیے رشتہ ڈھونڈنا والدین کا کام ہے میرا

نکاح کا کیس جھوٹا ہے اور صرف مجھے پریشان کرنے کے لیے رچایا گیا ہے، میرا


ویب ڈیسک October 25, 2017
عتیق الرحمان نے جو نکاح نامہ پیش کیا ہے وہ جعلی ہے ؛فوٹوفائل

اداکارہ میرا نے اپنے مبینہ شوہر عتیق الرحمان کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے لیے رشتہ تلاش کرنا والدین کاکام ہے۔

اپنے بے لاگ تبصروں اور گلابی انگریزی کے باعث میڈیا پر تنازعات کی زد میں رہنے والی پاکستانی شوبز کی ناموراداکارہ میرا کی ان کے مبینہ شوہر عتیق الرحمان سے تنسیخ نکاح کے لیے لاہور کی فیملی کورٹ میں درخواست کی سماعت ہوئی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: لاس اینجلس کا دورہ کامیاب رہا، اداکارہ میرا کا دعویٰ

سماعت کے دوران میرا نے اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئےاپنے مبینہ شوہرعتیق الرحمان کو جھوٹا قرار دے دیا۔میرا نے کہا کہ عتیق الرحمان نے جو نکاح نامہ پیش کیا ہے وہ جعلی ہے اس کی کسی بھی یونین کونسل نے تصدیق نہیں کی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: میراشادی شدہ یا نہیں

عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ میرے نکاح کا کیس جھوٹا ہے اور صرف مجھے پریشان کرنے کے لیے رچایا گیا ہے۔ میرا نے کہا کہ میرے لیے رشتہ ڈھونڈنا میرے والدین کا کام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |