ناقدین بھی کہتے ہیں کہ وفاقی حکومت کام کر رہی ہے وزیراعظم

مسلم لیگ (ن) کی حکومت جو کام شروع کرتی ہے وہ مکمل بھی کرتی ہے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی


ویب ڈیسک October 25, 2017
حکومت کا فرض ہے کہ عوام تک بنیادی ضروریات پہنچائے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت جو کام شروع کرتی ہے وہ مکمل بھی کرتی ہے جب کہ ناقدین بھی کہتے ہیں وفاقی حکومت کام کر رہی ہے۔

اسکردو میں بلتستان یونی ورسٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے 2سال پہلے گلگت جگلوٹ شاہراہ کی تعمیر کا افتتاح کیا، شاہراہ کی تعمیر انتہائی مشکل منصوبہ تھا تاہم اب یہ شاہراہ دسمبر سے پہلے مکمل ہوجائے گی، حکومت کا فرض ہے کہ عوام تک بنیادی ضروریات پہنچائے، حکومت جو کام شروع کرتی ہے وہ مکمل بھی کرتی ہے تاہم پچھلی حکومتوں نے جو منصوبے شروع کیے اس کی فنڈنگ نہیں کی جب کہ داسو ڈیم اور دیامر بھاشا ڈیم کا اعلان سابقہ حکومت نے کیا لیکن کام نہیں کیا۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کیڈٹ کالج بھی مسلم لیگ (ن) نے بنایا اور یونیورسٹی بھی جب کہ مخالفین اور ناقدین بھی جانتے ہیں کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کام کرتی ہے، جس وقت ہماری حکومت آئی تو گلگت میں پیپلزپارٹی کی حکومت کو ہٹانے کے لیے دباؤ تھا لیکن ہم نے انہیں کام کرنے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گلگت میں کام شروع ہوگیاہے، یہاں سیاحت میں اضافہ ہوا ہے اور آئندہ دنوں میں مزید اضافہ ہوگا جب کہ سی پیک سے روزگار اور ترقی ملے گی اور یہ صدیوں تک روزگار دے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں