مسلم لیگن سے اتحاد ناممکن ہے چوہدری شجاعت حسین
جو جماعت بہاول پور صوبے کے حق میں ہوگی اسی کے ساتھ اتحاد کیا جائے گا،نواب صلاح الدین عباسی
مسلم لیگ(ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کے دھڑوں میں اتحاد اچھی بات ہے تاہم مسلم لیگ(ن) سے اتحاد ناممکن بات ہے۔
لاہور میں سابق ریاست بہاولپور کے نواب صلاح الدین عباسی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات میں مضبوط امیدواروں کو میدان میں لائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ق) کا پیپلز پارٹی سے اتحاد ہے اور رہے گا ۔ مسلم لیگ کے مختلف ڈھروں میں اتحاد اچھی بات ہے لیکن ان کی جماعت اور مسلم لیگ(ن) کے درمیان اتحاد ناممکن بات ہے۔
اس موقع پر سابق ریاست بہاولپور کے نواب صلاح الدین عباسی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ق)نے بہاول پور صوبے کی بحالی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لئے مختلف جماعتوں سے رابطے میں ہیں لیکن جو جماعت بہاول پور صوبے کے حق میں ہوگی اسی کے ساتھ اتحاد کیا جائے گا۔