اراضی اسکینڈل کیس ملک ریاض اور ان کے بیٹے کو رہا کردیا گیا

سب کو معاف کرتے ہوئے اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتا ہوں ، ملک ریاض


ویب ڈیسک March 02, 2013
سب کو معاف کرتے ہوئے اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتا ہوں ، ملک ریاض فوٹو : رائٹرز

احتساب عدالت نے بحریہ ٹاؤن کے سابق سربراہ ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ریاض کو اراضی اسکینڈل کیس میں بری کردیا۔

راولپنڈی کی احتساب عدالت نے1401 کنال اراضی پر قبضے کے ریفرنس کی سماعت کے دوران نیب کی درخواست پر ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ریاض کو بری کردیا، کیس کی گزشتہ سماعتوں کے دوران نیب نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ریاض ملک کے خلاف کسی بھی قسم کے ثبوت نہیں مل سکے اس لئے انہیں اس کیس سے بری کردیا جائے۔

عدالت کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ملک ریاض نے کہا کہ وہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ انہیں عدالت نے باعزت بری کردیا۔ وہ سب کو معاف کرتے ہیں اور اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک ریاض اور ان کے بیٹے سمیت 12 افراد پر یہ الزام تھا کہ انہوں نے 1401 کنال اراضی پر ناجائز طریقوں سے قبضہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں