ملکوال تھانے پر بیلف کا چھاپہ غیرقانونی حراست میں رکھے باپ اور ان کے 3 بیٹے بازیاب

ایس ایچ او تھانہ ملکوال خالد گجر کےخلاف شہریوں سے پیسے لینے اور جھوٹے مقدمات درج کرنے کے بھی الزامات ہیں


ویب ڈیسک March 02, 2013
پولیس اہلکار ان افراد کی رہائی کے بدلے 2 لاکھ روپے طلب کررہے تھے۔

ملکوال تھانے پر بیلف نے چھاپہ مارکر غیرقانونی حراست میں رکھے باپ اوران کے تینوں بیٹوں کو بازیاب کرا لیا.

سیشن کورٹ کے بیلف نے منڈی بہاؤالدین کی تحصیل ملکوال کے تھانے پر چھاپہ مارا اور حوالات میں غیرقانونی حراست میں رکھے ہوئے چک نمبر 20 کے راجہ امجد اوران کے 3 بیٹوں راجہ فیصل ،راجہ یاسر اور راجہ حسن کو رہائی دلائی، پولیس اہلکار ان افراد کی رہائی کے بدلے 2 لاکھ روپے طلب کررہے تھے جبکہ ایس ایچ او تھانہ ملکوال خالد گجر کے خلاف شہریوں سے پیسے لینے اور جھوٹے مقدمات درج کرنے کے بھی الزامات ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں