سوئس انڈور ٹینس اعصام کو پہلے ہی میچ میں ناکامی کا سامنا
اعصام الحق اور ان کے جرمن پارٹنر کو کروشین جوڑی نے 2-0 سے شکست دی
سوئس انڈور مینز ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈبلز ایونٹ کے پہلے ہی میچ میں پاکستانی اسٹار اعصام الحق شکست سے دوچارہوگئے۔
اعصام الحق اور ان کے جرمن پارٹنر میخائل زیویروو کو کروشین جوڑی فرانکو اسکوگر اور نکولا میکٹک نے 2-0 سے شکست دی۔ میچ کا اسکور 6-4 اور 6-4 رہا۔ اس شکست کے ساتھ اعصام کا اس ایونٹ میں سفر تمام ہو گیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :اعصام الحق سیزن میں چھٹی ٹرافی سے محروم
اعصام الحق رواں برس 5 ٹائٹلز اپنے نام کر چکے ہیں، انہوں نے فتوحات کا سلسلہ آکلینڈ اوپن سے شروع کیا، جہاں پر مارسین میٹکووسکی ان کی کامیابی کے حصہ دار بنے تھے، سیزن کی دوسری ٹائٹل فتح انہیں بارسلونا اوپن میں فلورین مرگیا کی سنگت میں ملی، تیسرا ٹائٹل اعصام نے اناطالیا اوپن میں روبرٹ لنزسے کی شراکت میں جیتا، چوتھی ٹرافی ہال آف فیم ٹینس چیمپئن شپ میں حاصل کی جس میں ان کے ساتھی راجیو رام تھے جب کہ یکم اکتوبر کو انہوں نے جوناتھن ایلچ کے ہمراہ چینگڈو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز ڈبلز ٹرافی پر قبضہ جماتے ہوئے سیزن میں پانچواں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جب کہ چند روز قبل اسٹاک ہوم اوپن ٹینس کے فائنل میں انہیں شکست ہو گئی تھی۔