16 مارچ کی رات 12 بج کر ایک منٹ پر ملک میں نگراں حکومت ہوگیخورشید شاہ
وفاقی وزیر مذہبی امورخورشید شاہ نے کہا ہے کہ 16 مارچ کی رات 12 بج کر ایک منٹ پر ملک میں نگراں حکومت ہوگی۔
کراچی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت سے ایک منٹ بھی زیادہ نہیں رہے گی،نگران وزیر اعظم کے لئے مشاورت جاری ہے اور اس حوالے سے مسلم لیگ(ن)اپنےاجلاس کے بعد نگراں وزیراعظم کے لئے نام حکومت کودے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگراپوزیشن راضی ہوئی تو صدر آصف زرداری تمام ارکان اسمبلی کو الوادعی عشائیہ بھی دیں گے۔
سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اختلاف رائے ہی جمہوریت کا حسن ہے، جمہوری نظام میں سیاسی جماعتوں کے درمیان روٹھنے اور منانے کا عمل جاری رہتا ہے۔