پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق کا گرینڈ الائنس کی تشکیل کیلئے کمیٹی بنانے پر اتفاق

عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے اورالیکشن کے شفاف انعقاد کے وعدے کو پورا کیا جائے گا، صدر زرداری


ویب ڈیسک March 02, 2013
بلاول ہاؤس لاہور میں صدر آصف علی زرداری اور چوہدری برادران کے درمیان ملاقات میں مختلف امور پر غور کیا گیا۔ فوٹو: فائل

لاہور: صدر آصف علی زرداری اور چوہدری برادران نے انتخابات میں گرینڈ الائنس کی تشکیل کا طریقہ کار طے کرنے کیلئے کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

بلاول ہاؤس لاہور میں صدر آصف زرداری سے مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت اور نائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الہی کی ملاقات کے دوران آئندہ انتخابات کے سلسلے میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں سیاسی جماعتوں کے قائدین نے انتخابات کے لیے گرینڈ الائنس کا طریقہ کار طے کرنے کے لیے کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا۔

اس سے قبل صدر آصف زرداری سے ساہیوال ڈویژن سے پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی اور عہدے داروں نے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ملک میں عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے اورالیکشن کے شفاف انعقاد کے وعدے کو پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے ذریعے ہی بہتر امیدوار سامنے آسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں