افغانستان میں طالبان کا فوجی چیک پوسٹوں پر حملہ 13 اہلکار ہلاک

سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں 17 سے زائد طالبان جنگجو بھی ہلاک ہوئے، افغان حکام

سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں متعدد طالبان جنگجو بھی ہلاک ہوئے، افغان حکام ۔ فوٹو: فائل

افغانستان میں طالبان نے 2 فوجی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 13 اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں متعدد طالبان جنگجو بھی مارے گئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان نے 2 مختلف فوجی چیک پوسٹوں پر حملے کیے، پہلا حملہ افغانستان کے جنوبی صوبے فرح کے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر کیا جس میں 9 فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔ صوبے فرح کے ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپ 4 گھنٹے جاری رہی جس میں طالبان کی جانب سے آرٹرلی سمیت خود کارہتھیاروں کا بھی استعمال کیا گیا جب کہ فوج کی جوابی کارروائی میں 17 طالبان جنگجو بھی ہلاک ہوئے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں؛ افغانستان میں طالبان کے حملوں میں پولیس چیف سمیت 71 افراد ہلاک

خبرایجنسی کے مطابق طالبان کی جانب سے دوسرا حملہ صوبہ ہیرات کے فوجی چیک پوسٹ پر کیا گیا جس میں 2 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوئے جب کہ یہاں بھی سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ کئی گھنٹوں تک جاری رہی جس سے طالبان جنگجوؤں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا تاہم ان کی ہلاکتوں کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ طالبان کی جانب سے جنوبی صوبے اروزگان کے ضلع چورا میں بھی فوجی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا جس میں 2 اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوئے۔
Load Next Story