پیپلز پارٹی کی قیادت اپنی کہی بات پر پورا نہیں اترتی پیر پگارا

شیخ رشید احمد بہت قابل آدمی ہیں انہیں اپنا استاد بنانا چاہتا ہوں، پیر پگارا


ویب ڈیسک March 02, 2013
مسلم لیگ کے تمام دھڑے متحد ہوجائیں تو یہ بہت بڑی قوت بن سکتی ہے،پیر پگارا۔ فوٹو: ایکسپریس

DERA GHAZI KHAN: مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اپنی کہی بات پر پورا نہیں اترتی۔

لاہور میں حامد ناصر چٹھہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران حروں کے روحانی پیشوا کا کہنا تھا کہ وہ مسلم لیگ کے تمام دھڑوں کو اکٹھا کرنا چاہتے ہیں، اگر مسلم لیگ کے تمام دھڑے متحد ہوجائیں تو یہ بہت بڑی قوت بن سکتی ہے اور اس کے لئے کسی میں انا کا کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید احمد بہت قابل آدمی ہیں،وہ انہیں اپنا استاد بنانا چاہتے ہیں۔

پیر پگارا کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سے اتحاد ان کے والد کا فیصلہ تھا جسے ہم نے ختم کیا۔ مخدوم احمد محمود کا گورنر پنجاب بننا ان کا ذاتی فیصلہ تھا لیکن یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ پیپلز پارٹی جو بات کرتی ہے اس پر پورا نہیں اترتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں