کراچی کلفٹن کے شاپنگ مال میں فائرنگ خاتون اور محافظ زخمی

ملزمان نے شاپنگ مال میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن محافظ کی مزاحمت پر انہوں نے فائرنگ کردی، ایس ایس پی ناصر آفتاب


ویب ڈیسک March 02, 2013
ملزمان نے شاپنگ مال میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن محافظ کی مزاحمت پر انہوں نے فائرنگ کردی، ایس ایس پی ناصرآفتاب فوٹو: فائل

لاہور: کلفٹن میں واقع شاپنگ مال میں فائرنگ سے خاتون اور محافظ زخمی ہوگئے۔

ایس ایس پی ناصر آفتاب کے مطابق کلفٹن کے شاپنگ مال میں 3 افراد نے داخل ہونے کی کوشش کی لیکن جب محافظ نے مزاحمت کی تو انہوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خاتون اور محافظ زخمی ہوگئے جبکہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے شہری کی گاڑی چھین کر فرار ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ شاپنگ مال سے کسی کو اغوا نہیں کیا گیا، پولیس کو ملزمان کی گاڑی سے موبائل فون اور پستول ملا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں