کراچی رینجرز کا بلدیہ ٹاؤن میں ٹارگٹڈ آپریشن 13 افراد گرفتار اسلحہ برآمد

رینجرز کی بھاری نفری نے بلدیہ ٹاؤن کے علاقے کچھی پاڑہ، مواچھ گوٹھ اور بسم اللہ کالونی کا محاصرہ کرکے ٹارگٹڈ آپریشن کیا

رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران حراست میں لئے گئے 13 افراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ فوٹو: فائل

بلدیہ ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کرکے 13 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔


مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر رینجرز کی بھاری نفری نے بلدیہ ٹاؤن کے علاقے کچھی پاڑہ، مواچھ گوٹھ اور بسم اللہ کالونی کا محاصرہ کیا، آپریشن کے دوران علاقے کی ناکہ بندی کی گئی اور کسی کو آنے جانے کی اجازت بھی نہيں دی گئی۔ رینجرز ذرائع کے مطابق آپریشن میں 13 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جنہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
Load Next Story