سری لنکن وفد آج لاہور میں سیکیورٹی کا جائزہ لے گا
اسٹیڈیم، ہوٹل اورروٹس کے ساتھ سیف سٹی پروجیکٹ کا دورہ کرانے کا پروگرام
ISLAMABAD:
پاکستان اورسری لنکا کے مابین ٹی ٹوئنٹی میچ کیلیے سیکیورٹی حکام کی میٹنگز جاری ہیں،گزشتہ روز پنجاب رینجرز، ڈی سی او لاہور اور پولیس کے اعلیٰ افسران سر جوڑ کر بیٹھے رہے، سری لنکن وفد کوبریفنگ کے معاملات زیر غورآئے، مہمان آفیشلزجمعرات کو لاہور میں سیکیورٹی کا جائزہ لینگے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اورسری لنکا کے مابین ٹی ٹوئنٹی میچ کیلیے قذافی اسٹیڈیم میں پچ کی تیاری،میدان اور انکلوژرز کی صفائی کا سلسلہ جاری رہا تو دوسری جانب سیکیورٹی اداروں کے افسران بھی دورہ کر کے پلان کا جائزہ لیتے رہے، پنجاب رینجرز، ڈی سی او لاہور اور پولیس کے اعلیٰ افسران نے صلاح مشورے کیے،سری لنکن سیکیورٹی وفد کو بریفنگ دینے کے معاملات زیر غور آئے، آفیشلز کی لاہور آمد گزشتہ رات شیڈول تھی، مہمانوں کو جمعرات کو اسٹیڈیم، ہوٹل اور روٹس کے ساتھ سیف سٹی پروجیکٹ کا دورہ بھی کرایا جائے گا۔
ایس ایس پی آپریشنز منتظر مہدی نے اپنے دفتر میں میٹنگ کی جس میں ڈویژنل ایس پی، ایس پی ہیڈ کوارٹرز عاطف نذیر اور ایس پی موبائلز فیصل شہزاد شریک تھے، اجلاس کے دوران انھوں نے کہا کہ پاک سری لنکا میچ کے موقع پر فول پروف حفاظتی انتظامات کیے جائینگے، قذافی اسٹیڈیم کے تمام انٹری گیٹس اور بیرونی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہوگی،شائقین کرکٹ کی حفاظت اور گاڑیوں کی پارکنگ کیلیے جامع پلان مرتب کیا گیا ہے۔ کرکٹ کی تمام ترسرگرمیوں کی فضائی نگرانی ہوگی، اطراف کو سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرکیا جائیگا، شائقین کرکٹ کی سہولت کیلیے شٹل بس سروس چلائی جائیگی، انھوں نے کہا کہ 29اکتوبر کو میچ تک شہر میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشنز جاری رہیں گے اور مختلف اہم مقامات پر اسنیپ چیکنگ کی جائیگی۔