پاکستانی سفیر کا کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں ظہرانہ

سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں فتح قابل فخر کارنامہ ہے، معظم علی خان


عبدالرحمان رضا October 26, 2017
دبئی:ظہرانے میں قومی کرکٹ ٹیم کا سفیرِ پاکستان معظم علی خان کے ہمراہ گروپ فوٹو ۔فوٹو : آن لائن

مُتحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر معظم احمد خان کی جانب سے ابوظبی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے اراکین کے اعزاز میں ظہرانے کاانعقاد کیا، انھوں نے اپنی رہائش گاہ پر پاکستان کرکٹ ٹیم اور کرکٹ انتظامیہ کا پُر تپاک خیر مقدم کیا اور ایک روزہ میچوں کی سیریز میں شاندار پرفارمنس پر مُبارکباد دی۔

اس موقع پر پاکستانی سفیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کی طرح بالخصوص متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتخانہ اور پاکستانی شہری ایک روزہ سیریز جیتنے پر فخر محسوس کرتے ہیں اور بہت خوش ہیں۔ مزید برآں انھوں نے پاکستان میں انٹرنیشنل کر کٹ کو دوبارہ بحال کرنے پر چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتھک کوششوں کو بھی سراہا۔

انھوں نے مُستقبل میں کرکٹ ٹیم کی مزید کامیابیوں کیلیے نیک خواہشات کا بھی اظہا رکیا۔ اس موقع پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد نے حوصلہ افزائی پر پاکستان کے سفیر معظم احمد خان کا شکریہ ادا کیا اور میچزکے دوران پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے پر متحدہ امارات میں قیام پذیر اہل وطن کا بھی شکریہ ادا کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں