انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی بھارت میں ’پچ فکسنگ‘ کا نوٹس لے لیا

جو الزامات سامنے آئے ہم ان کی تحقیقات کررہے ہیں، ترجمان آئی سی سی


Sports Desk October 26, 2017
ویڈیو میں کیوریٹر پچ کو پاؤں سے اکھاڑنے اور خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ فوٹو: فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی بھارت میں 'پچ فکسنگ' کا نوٹس لے لیاہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ جو الزامات سامنے آئے ہم ان کی تحقیقات کررہے ہیں، تمام انٹرنیشنل کرکٹ ممالک کی طرح آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کا ایک منیجربھارت میں بھی موجود ہے، ہم اس سے رابطے میں ہیں، جب تک تمام حقائق سامنے نہ آجائیں ہم اس معاملے پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :بھارت نیوزی لینڈ کے میچ میں کیوریٹر کی جانب سے پچ فکسنگ کا انکشاف

دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ کی پچ کمیٹی کے چیئرمین وینکٹ سندرم نے کیوریٹر کے اس معاملے میں الجھنے کی وجہ کم معاوضوں کو قرار دیدیا۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں پلیئرز اور آفیشلز کرپشن میں ملوث پائے جاتے رہے ہیں، بکیز کا اگلا آسان ہدف کیوریٹر ہیں کیونکہ انھیں دیگر میچ آفیشلز اور پلیئرز کے مقابلے میں کہیں کم معاوضہ ملتا ہے۔ یاد رہے کہ بھارتی بورڈ اپنے کیوریٹرز کو ماہانہ 50 ہزار روپے جب کہ اسٹیٹس اپنے گراؤنڈزمین کو اس سے بھی کم معاوضہ دیتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |