سعودی عرب روبوٹ کو شہریت دینے والا پہلا ملک بن گیا

سعودی عرب کی اعزازی شہریت ملنا قابل فخر ہے، روبوٹ صوفیا کی انٹرویو کے دوران بات چیت


ویب ڈیسک October 26, 2017
سعودی عرب میں پہلے انسان نما ذہین روبورٹ کو شہریت دے دی گئی،فوٹو:انٹرنیٹ

KARACHI: سعودی عرب میں پہلے انسان نما ذہین روبوٹ کو شہریت دے دی گئی۔

عموماً سائنس فکشن فلموں میں امریکی روبورٹس کو شہریت دینے کے مناظر دیکھائے جاتے ہیں لیکن سعودی عرب میں حقیقت میں ایک روبوٹ کو ملک کی شہریت مل گئی ہے۔ صوفیہ نامی روبوٹ نے دنیا بھر میں پہلی سعودی شہریت کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بچوں کو زبان سکھانے والا روبوٹ

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں صوفیہ روبوٹ نے سعودی شہریت پانے پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اپنے لیے قابل فخر لمحہ قرار دیا ۔تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی روبوٹ کو کسی بھی ملک کی شہریت سے نوازا گیا ہے۔

شہریت پانے کے بعد صوفیا کا ریاض میں انٹرویو بھی کیا گیا جس میں میزبان اینڈریو روز نے سوالات کیے جس کے روبوٹ نے اپنی ذہانت کے مطابق جواب دیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں