بالی وڈ میں پاکستانی ادکاراؤں پر قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی
میرا، ویناملک، ثناء، سارہ لورین،عمائمہ اور مہرین سید بھارتی فلموں میں کام کررہی ہیں۔
پاکستان کی فلم انڈسٹری کے شدید بحران کے بعد اب پاکستانی ٹی وی اور فلموں کی ادکارائوں نے بالی وڈ کا رخ کرلیا۔
بھارتی فلموں میں پاکستانی اداکارئوں پر ان دنوں قسمت کی دیوی مہربان ہے، پاکستانی ادکارہ میرا،ثناء اور وینا ملک کے بعد اب ٹیلی ویژن کی ادکارہ سارہ لورین (مونا لیزا) اور عمائمہ ملک ان دنوں بھارتی فلموں میں مصروف ہیں ۔وینا ملک نے تو بھارت میں ڈیرے ڈال لیے ہیں وہ ممبئی میں مستقل سکونت اختیار کرچکی ہیں کیونکہ ان کی متنازعہ شخصیت اور غیر اخلاقی حرکتوں کی وجہ سے پاکستان میں ان کے خلاف غم وغصہ پایا جاتا ہے، جب کہ ادکارہ میرا بھی بھارتی میں فلموں غیراخلاقی سین فلم بند کرانے کے حوالے سے پاکستان میں خاصی ناپسند دیدہ فنکار بن چکی ہیں۔
انھوں نے گزشتہ دنوںاپنے آپ کو خبروںمیں ان رکھنے کے لیے پاکستانی فلم انڈسٹری کے خلاف ایک بیان دے ڈالا جس کے بعد فلم انڈسٹری اور فنکاروں نے ان کے بیان کی شدید مذمت کی ہے جب کہ وہ ان دنوں بھارت میں فلموں کے حصول کے لیے مصروف ہیں ٹیلی ویژن سے شہرت حاصل کرنے والی پاکستانی ادکارہ مونا لیزا جو ان دنوں بھارت میں سارہ لورین کے نام سے کام کررہی ہیں ان کی ایک فلم ''گجرارے'' نمائش کے لیے پیش کی جاچکی ہے ان کی دوسری فلم ''مرڈر تھری''نے باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل جس کے بعد انھیں مزید فلموں میں کام کرنے کی پیش کش ہوئی ہے۔
پاکستان کی ایک اور ادکارہ عماعمہ ملک جنھوں نے پاکستانی فلم'' بول'' میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کیا تھا ،گزشتہ دنوں انھوں نے ایک بھارتی فلم''شیر'' میں سنجے دت کے ہمراہ اہم کردار ادا کیا ہے،اس فلم کا کام ابھی باقی ہے، انھیں ایک اور بھارتی فلم''چھٹیاں'' میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی ہے جس کے لیے وہ گزشتہ دنوں بھارت روانہ ہوگئیں،پاکستانی ماڈل اور ادکارہ مہرین سید بھی جلد بھارتی فلم میںکام کرنے کے لیے انڈیا جائیں گی انھیں بھی بولی ووڈ کی فلم میںکام کرنے کی پیشکش ہوئی ہے۔