ٹی ٹوئنٹی میچ سری لنکن ٹیم کی پاکستان کے ویزوں کے لئے درخواست

ضروری کارروائی کے بعد جلد سری لنکن کھلاڑیوں کو ویزے جاری ہو جائیں گے


Sports Reporter October 26, 2017
لاہور میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے سری لنکن ٹیم کی قیادت تھسارا پریرا کر رہے ہیں ۔ فوٹو:فائل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے سری لنکن اسکواڈ کے ویزوں کے حصول کے لئے پاکستانی سفارتخانے میں درخواست جمع کرادی گئی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 29 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے سری لنکا کے 16 رکنی اسکواڈ اور 5 آفیشلز کے ویزوں کے حصول کے لئے پاکستانی سفارتخانے میں درخواست جمع کرا دی گئی ہے، ضروری کارروائی کے بعد جلد آئی لینڈرز کو ویزے جاری ہو جائیں گے۔

لاہور میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے سری لنکن ٹیم کی قیادت تھسارا پریرا کر رہے ہیں، کپتان اپل تھارنگا، لیستھ مالنگا، دنیش چندیمل اور سورنگا لکمل شامل نہیں، ہیڈ کوچ نک پوتھاس اور فزیو بالا سنگھم بھی ہمراہ نہیں ہونگے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سری لنکن سکیورٹی وفد لاہور پہنچ گیا

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے زیادہ ترنئے کرکٹر شامل کئے گئے ہیں، اسکواڈ میں تھسارا پریرا (کپتان)، تھیس دلشان موناریوا، دنشکا گوناتھیلاکا، سدیرا سماراوکراما، آشان پریانجن، مہیلا اداوتے، دسون شناکا، سچتھ پتھیرانا، وکرم سنجایا، لاہیرو گماگے، سیکوجے پرسانا، وشوا فرنینڈو، اسورو ادانا، جیفرے ونڈرسے اور چتورنگا ڈی سلوا شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں