لاہور میں پاک سری لنکا میچ ٹکٹ خریدنے والوں کے لیے ہدایات جاری

مرکزی خریدار ٹکٹ کی تصدیق کیلیے اصل شناختی کارڈ ساتھ لائے


Abbas Raza/Sports Reporter October 26, 2017
مرکزی خریدار ٹکٹ کی تصدیق کیلیے اصل شناختی کارڈ ساتھ لائے۔ فوٹو : فائل

پی سی بی نے پاکستان اور سری لنکا کے مابین ٹی ٹوئنٹی میچ کے ٹکٹ خریدنے والوں کیلیے ہدایات جاری کردیں۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ طریقہ کار کے مطابق ایک شناختی کارڈ پر 5 ٹکٹ خریدنے کی اجازت دی گئی تھی، کوریئر کپمنی خریدار کا نام اور شاختی کارڈ نمبر درج کرکے ہی ٹکٹ جاری کرتی رہی ہے، پی سی بی کی جانب سے جاری کی جانے والی ہدایات کے مطابق مرکزی خریدار ٹکٹ کی تصدیق کیلیے اصل شناختی کارڈ ساتھ لائے گا تو اس کے ساتھ ایک سے لیکر 4 تک افراد داخل ہوسکیں گے، 4 سال سے زائد عمر کے بچوں کو بھی ٹکٹ لیکر آنا ہوگا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سری لنکن سکیورٹی وفد لاہور پہنچ گیا

یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ اپنا خریدا گیا ٹکٹ سوشل میڈیا یا کسی فورم پر بھی نمائش کیلیے پیش کرنے سے گریز کریں، ٹکٹ کی خریداری کے لیے اپنا شناختی کارڈ کسی کو استعمال نہ کرنے دیں۔ کوئی ٹکٹ ڈپلیکیٹ ہوا تو پہلے آنے والے کو اسٹیڈیم میں داخل ہونے کا موقع دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں