ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم تنظیم کے 4 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ

پولیس کی جانب سے شدید تشدد پر عدالت نے میڈیکل معائنہ کرانے کا حکم دیا ہے۔

پولیس کی جانب سے شدید تشدد پر عدالت نے میڈیکل معائنہ کرانے کا حکم دیا ہے۔ فوٹو اے ایف پی

تھانہ رضویہ نے متعدد ٹارگٹ کلنگ ، پولیس مقابلے، اقدام قتل اور اسلحہ ایکٹ کے الزامات میں گرفتار کالعدم مذہبی تنظیم کے 4 ملزمان کو دہشت گردی کی خصوصی عدالت اور سٹی کورٹ کی عدالتوں میں پیش کردیا ہے اور 12 مارچ تک جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا ہے۔

ملزمان پرپولیس کی جانب سے شدید تشدد کرنے پر عدالت نے میڈیکل معائنہ کرانے کا حکم دیا ہے، تفصیلات کے مطابق تھانہ رضویہ نے قتل ،اقدام قتل اور دہشت گردی کے الزام میں ملوث کالعدم مذہبی تنظیم کے سید رئیس احمد جعفری ، حسین احمد جعفری ، اظہر حسین زیدی اور سید ندیم حیدر رضوی کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلیے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا تھا، فاضل عدالت نے 12 مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا ہے۔




دوسری جانب مذکورہ ملزمان کوپولیس مقابلے ،اقدام قتل اور اسلحہ ایکٹ کے الزامات میں سٹی کورٹ کے جوڈیشل مجسٹریٹ غربی غلام مرتضیٰ میتلو کے روبرو پیش کیا گیا تھا ،سماعت کے موقع پر ملزمان نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے انھیں 25 فروری کو حراست میں لیا تھا، اس دوران انھیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور جسمانی زخم بھی عدالت کو دکھائے گئے، فاضل عدالت نے طبی معائنہ کرانے کا حکم دیا اور 12 مارچ کو میڈیکل رپورٹ بھی طلب کی ہے ، استغاثہ کے مطابق تھانہ رضویہ نے گذشتہ روز مقابلے کے بعد گرفتار کرنے اور بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا ،پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے30 سے زائد قتل کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
Load Next Story