جانوروں اور پودوں سے متعلق لائبریری کا کام جلد مکمل کیا جائے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ
چڑیا گھر کی کل آمدنی کا 20 فیصد ڈائریکٹرزو کی صوابدید پر مرمت اور دیگر ضروری کاموں پر خرچ کیا جائے گا۔
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر ہاشم رضا زیدی نے کہا ہے کہ کراچی چڑیا گھر کی کل آمدنی کا 20 فیصد ڈائریکٹر زو کی صوابدید پر چڑیا گھر میں مرمت و دیگر ضروری کاموں پر خرچ کیا جائیگا۔
چڑیا گھر کی آمدنی میں سے مخصوص حصہ اس کی بہتری و ترقی پر خرچ ہونے سے مستقبل میں مفید نتائج سامنے آئیں گے اور چڑیا گھر کو کراچی کے شہریوں کیلیے ایک جدید اور مثالی تفریح گاہ بنانے میں مدد ملے گی، یہ بات انھوں نے ہفتے کو چڑیا گھر کے تفصیلی دورے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر نیاز سومرو، ڈائریکٹر زو بشیر سدوزئی اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے اس موقع پر چڑیا گھر کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور موقع پر احکامات جاری کیے۔
انھوںنے ہدایت کی کہ موسم بہار کی مناسبت سے دلکش اور خوشگوار فضا بنانے کیلیے چڑیا گھر میں زیادہ سے زیادہ پھولدار پودے لگائیں جائیں، خصوصاً مغل گارڈن کو رنگا رنگ پھولوں اور سبزہ سے مزین کیا جائے تاکہ یہاں آنے والے شہریوں کو فرحت اور تازگی کا احساس ہو اور آئندہ ہفتے یہاں بڑے پیمانے پر پھولوں کی ایک نمائش منعقد کی جائے، انھوں نے چڑیا گھر میں قائم جانوروں کے اسپتال کے معائنے کے موقع پر ہدایت کی کہ کراچی زومیںقائم ویٹنری اسپتال کو مزید سہولیات سے آراستہ کیا جائے جس سے چڑیا گھر کے جانوروں کو فوری طور پر بہتر علاج معالجہ کی سہولت دستیاب ہوگی اور ان کا بہترین علاج ہوسکے گا۔
انھوں نے ہدایت کی کہ چڑیا گھر میں زولوجیکل، بوٹنیکل اور ویٹرنری علوم سے متعلق لائبریری کے قیام کے کام کو بلا تاخیر مکمل کیا جائے تاکہ بائیولوجی، ویٹنری اور بوٹنی کے طالب علم اس سے استفادہ کر سکیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے ہدایت کی کہ بنگال ٹائیگر اور پوما کے پنجرے کشادہ کرنے اور سانپ گھر کی مرمت کے کام کا آغاز کردیا جائے اور فنڈ کی عدم دستیابی کے باعث زیر تعمیر ہاتھی گھر کے رکے ہوئے تعمیراتی کام کو بھی فوری طور پر شروع کردیا جائے، انھوں نے اس موقع پر چڑیا گھر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلیے فوری طور پر 8 سوئپر کی تقرری کا حکم بھی جاری کیا ، انھوں نے کہا کہ چڑیا گھر سے متعلق بائی لاز کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ کراچی زو کو بین الاقوامی زو ایسوسی ایشن کی رکنیت حاصل ہوسکے۔
جبکہ اس دوران چڑیا گھر کی بہتری کیلیے تمام تعمیراتی کام جاری رکھے جائیں اور ان میں کوئی تاخیر نہ کی جائے، اس موقع پر ایک بریفنگ میں ایڈمنسٹریٹر کراچی کو بتایا گیا کہ کراچی زو 33 ایکڑ رقبے پر مشتمل ہے جہاں 2 سے 3 سو سال قدیم درخت موجود ہیں اور یہ دنیا کے ان 8 زولوجیکل گارڈنز اور چڑیا گھروں میں شامل ہے جہاں سفید شیر کی جوڑی موجود ہے جسے خصوصی ایکریلک گلاس انکلوژر میں رکھا گیا ہے۔
سید ہاشم رضا زیدی نے چڑیا گھر کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ چڑیا گھر میں شہریوں کیلیے فراہم کی گئی سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے اور جانوروںکے پنجروں اور انکلوژرز کی مرمت کا کام باقاعدگی کے ساتھ انجام دیا جائے اور تعمیراتی کاموں میں معیار کا خصوصی خیال رکھا جائے، انھوںنے کہا کہ چڑیا گھر سے ہونے والی آمدنی کا یہی بہتر مصرف ہے کہ اسے اس تفریحی و معلوماتی مرکز کی ترقی و بہتری پر خرچ کیا جائے،انھوں نے کہا کہ حکومت سندھ سے بلدیہ عظمیٰ کراچی کو 326 ملین روپے کی رقم موصول ہو گئی ہے اور پیر سے ایک تا 5 گریڈ کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی شروع کردی جائیگی۔