اہلیہ کے قتل میں گرفتار ملزم نے عدالت کے روبرو اعتراف جرم کرلیا

ایک برس سے ازدواجی زندگی ناخوش گوار تھی، دوپٹے سے گلادبا کر قتل کیا، ملزم نور

عدالت نے اعترافی بیان قلمبند کرنے کے بعد ملزم کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

اہلیہ کے قتل میں گرفتار ملزم نے عدالت کے روبرو اعتراف جرم کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ پیرآباد نے اہلیہ مسماۃ فرحینہ کے قتل میں ملوث نورباچا کو اعترافی بیان قلمبند کرانے کیلیے جوڈیشل مجسٹریٹ غربی سہیل احمد مشوری کے روبرو پیش کیا تھا ، اس موقع پر فاضل عدالت نے ملزم کو سوچنے کا وقت دیا تاہم ملزم نے عدالت کو بتایا کہ وہ اپنی مرضی اور بغیر کسی دبائو کے جرم قبول کرنا چاہتا ہے ، فاضل عدالت نے فوجداری کی ایکٹ 164 کے تحت ملزم کا بیان قلمبند کیا۔




ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں عدالت کو بتایا کہ ایک برس سے ازدواجی زندگی ناخوش گوار تھی اور وہ حق زوجیت سے بھی محروم تھا، 23 فروری کو حسب معمول بیوی بدکلامی کررہی تھی جس پر اس نے دوپٹہ سے اس کا گلادبا کر قتل کردیا تھا اور وہ غلطی تسلیم کرتا ہے اوراسے پھانسی کی سزا قبول ہے ، فاضل عدالت نے ملزم کا اعترافی بیان قلمبند کرنے کے بعد عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ، ملزم کے خلاف تھانہ پیر آباد میں مقدمہ درج ہے۔
Load Next Story