بدنام سائیکلسٹ آرمسٹرونگ کیخلاف دو نئے مقدمات قائم
فرانس نے اپنا اعلیٰ اعزاز ’لیجن ڈی اونر‘ واپس لینے کے لیے کارروائی شروع کردی۔
بدنام زمانہ سائیکلسٹ لانس آرمسٹرونگ کے خلاف دو نئے مقدمات قائم کرلیے گئے۔
انھوں نے تمام سات ٹور ڈی فرانس فتوحات کو ممنوع دواؤں کے استعمال کا مرہون منت ہونے کا اعتراف کیا تھا، نیبراسکا کی اکسپٹینس انشورنس کمپنی نے آرمسٹرونگ اور ٹیل ونڈ اسپورٹس کارپوریشن کیخلاف مقدمہ درج کیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 1999, 2000 اور2001 ٹورز کے دوران کارکردگی بڑھانے والی ادویات کے استعمال کو پوشیدہ رکھنے پر آرمسٹرونگ فراڈ کے مرتکب ہوئے ہیں۔
ان تینوں فتوحات پر آرمسٹرونگ کو تین ملین ڈالرز سے زائد کی رقم بونس کی مد میں دی گئی تھی۔ مقدمے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آرمسٹرونگ کے جھوٹ کی وجہ سے وہ پالیسی ختم ہوگئی تھی جس میں انھیں بونس کی ادائیگی کی گئی تھی۔ یاد رہے کہ گذشتہ اکتوبر میں آرمسٹرونگ سے اگست 1998 سے تمام دیگر نتائج کے ساتھ ٹور ٹائٹلز واپس لے لیے گئے تھے۔ آرمسٹرونگ کو یو ایس اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی تصدیق پر کہ وہ یوایس پوسٹل سروس ٹیم میں ڈوپنگ پروگرام کی اہم شخصیات میں شامل ہیں تاحیات پابندی بھی لگائی گئی ہے۔
گذشتہ جمعرات کو بھی لاس اینجلس کی فیڈرل کورٹ میں آرمسٹرونگ اور غذائی سپلیمنٹس تیار کرنیوالی کمپنی ایف آر ایس کیخلاف ایک مقدمہ قائم کیا گیا ہے جس میں انھیں جھوٹی اشتہاری مہم کا ملزم قراردیا گیا ہے۔ آرمسٹرونگ کے ترجمان مارک فیبیانی کا کہنا ہے کہ ٹیکسن اور ان کے مشیر ان مقدمات کے بارے میں کچھ نہیں کہنا چاہتے کیونکہ یہ آرمسٹرونگ کو بدنام کرنے کی کوششیں ہیں۔
امریکی حکومت بھی ایک ایسے مقدمے کی پیروی میں حصہ لے رہی ہے جو یو ایس پوسٹل سروس کی جانب سے آرمسٹرونگ کو دیے گئے30 ملین ڈالرز سے زائد رقم کی واپسی کے لیے دائر کیا گیاہے اور جس کے تحت غلط بیانی پر آرمسٹرونگ کو 90 ملین ڈالرز ادا کرنا ہوں گے۔اس مقدمے کو پہلے آرمسٹرونگ کے سابق ٹیم ساتھی فلوئیڈ لینڈس نے دائر کیا تھا۔ انھوں نے دعویٰ کیا تھا کہ آرمسٹرونگ اور ٹیم منیجر جوہان بروئینیل نے آرمسٹرونگ اور دیگر سائیکل سواروں کے کارکردگی بڑھانے والی ادویات کے استعمال پر ٹیکس ادا کرنیوالوں اور حکومت کے ساتھ فراڈ کیا ہے ۔
آرمسٹرونگ کیخلاف ٹیکساس انشورنس کمپنی ایس سی اے نے بھی مقدمہ دائر کیا ہے جنھوں نے کئی ٹور فتوحات پر انھیں12.1 ملین ڈالرز کی ادائیگی کی ہے۔ برطانیہ میں آرمسٹرونگ کیخلاف سنڈے ٹائمز نے بھی مقدمہ دائر کیا ہے جس میں انھوں نے ایک ملین پاؤنڈ کی اس رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے جو 2006 میں آرمسٹرونگ نے اخبار میں چھپنے والے ڈوپنگ کے الزامات پر قانونی جنگ جیتنے کے بعد حاصل کیے تھے۔ علاوہ ازیں آرمسٹرونگ کو اب فرانس کے اعلیٰ ترین اعزاز لیجن ڈی اونر سے بھی سبکدوش ہونا پڑے گا۔
آرمسٹرونگ کو 2005 میں ساتویں ٹور ڈی فرانس کی جیت کے موقع پر شیوولیر ڈی لا لیجن ڈی اونیر کا خطاب دیا گیا تھا۔ کونسل آف دی لیجن ڈی اونیر کا ایک تفتیش کنندہ کارکردگی بڑھانیوالی ادویات کے استعمال کے اعتراف کے بعد آرمسٹرونگ کیخلاف اس اعزاز کی واپسی کیلیے ایک رپورٹ تیار کررہا ہے اور آرمسٹرونگ کو اپنے دفاع کیلیے تین ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔