70 پاکستانیوں کے قتل میں ملوث مبینہ ملزم ہنگری سے گرفتار

پاکستان کی جانب سے 35 سالا مبینہ ملزم کے خلاف 70 افراد کے قتل کے الزام میں انٹرنیشنل وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے تھے

پاکستان کی جانب سے 35 سالا مبینہ ملزم کے خلاف 70 افراد کے قتل کے الزام میں انٹرنیشنل وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے تھے:فوٹو:بی بی سی

70 پاکستانیوں کے قتل میں ملوث مبینہ ملزم ہنگری سے گرفتار کرلیا گیا۔


پاکستانی حکام کی جانب سے 35 سالہ مبینہ ملزم کے خلاف 70 افراد کے قتل کے الزام میں انٹرنیشنل وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے تھے۔ غیرملکی خبررساں ادارے سےبات کرتے ہوئے ہنگری پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم تارکین وطن کے گروپ میں شامل ہوکرغیرقانونی طورپرآسٹریا جانے کی کوشش کرتے ہوئے ہنگری کے شہر بڈاپسٹ کے علاقے بولی سے گرفتار کیا گیا جس کی سرحد کروشیا اور سربیا کے ساتھ ملتی ہے۔

ہنگری پولیس کی کارروائی پرتبصرہ کرتے ہوئے آسٹریا کے وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ملزم کی کامیاب گرفتاری سے ثابت ہوتا ہے کہ جرائم کے خلاف بین الاقوامی شراکت داری اہم کردار ادا کرتی ہے۔
Load Next Story