اسنوکر امن سیریز بھارتی ٹیم کی بدھ کو کراچی آمد

پاکستانی سائیڈ کا اعلان منگل کو ہوگا، ایونٹ 7 مارچ سے شروع ہوگا، کل تفصیلات کا اعلان


پاکستانی سائیڈ کا اعلان منگل کو ہوگا، ایونٹ 7 مارچ سے شروع ہوگا، کل تفصیلات کا اعلان فوٹو : فائل

پاکستان اسنوکر اینڈ بلیئرڈ فیڈریشن کے تحت 7مارچ سے مقامی ہو ٹل میں شروع ہونے والی پاک بھارت اسنوکر سیریز میں شرکت کے لیے 4 رکنی بھارتی ٹیم بدھ کو کراچی پہنچ رہی ہے۔

مہمان ٹیم میں کمال چاؤلہ، برجیش دمانی، لکی وتنانی اور رفعت حبیب شامل ہیں،امن کپ سیریز کے لیے پاکستان کی قومی ٹیم کا اعلان منگل کو کیا جائے گا، قبل ازیں پیر کو فیڈریشن کی ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس منعقد ہوگا، جس میں انتظامی معاملات سمیت دیگر امور کو حتمی شکل دی جائے گی،ذرائع کے مطابق بلدیہ عظمٰی کراچی 15 لاکھ روپے کی مذکورہ سیریز کو اسپانسر کر رہی ہے جسے پاک بھارت کے ایم سی کپ اسنوکر سیریز کا نام دیا جائیگا۔



دریں اثناء فیڈریشن کے صدر عالمگیر شیخ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی سید ہاشم رضا زیدی پیر کو پریس کانفرنس میں سیریز کے حوالے سے تفصیلات بیان کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں