سری لنکن وفد کی آمد میں تاخیر آج سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے گا

وفد حتمی رپورٹ اپنے بورڈ کو بھیجے گا جس کے بعد سری لنکن ٹیم یواے ای سے لاہور آئے گی


Sports Reporter October 27, 2017
وفد حتمی رپورٹ اپنے بورڈ کو بھیجے گا جس کے بعد سری لنکن ٹیم یواے ای سے لاہور آئے گی۔ فوٹو : اے ایف پی

KARACHI: سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلیے آنیوالے سری لنکن وفد کی لاہور آمد میں تاخیر ہو گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق ایک دن تاخیر سے آنے والے مہمان آفیشلز کی لاہور آمد گزشتہ رات شیڈول تھی، وہ سیکیورٹی کیلیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ انھیں سیف سٹی پروجیکٹ کا دورہ بھی کرایا جائے گا تاہم وفد حتمی رپورٹ اپنے بورڈ کو بھیجے گا جس کے بعد سری لنکن ٹیم یواے ای سے لاہور آئے گی جبکہ میچ کے لیے وزارت داخلہ پہلے ہی کلیئرنس دے چکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں