سری لنکا نے آفیشل کی جانب سے صحافی کوہراساں کرنے کا الزام رد کردیا

اس واقعے میں ان کا کوئی آفیشل یا ملازم ملوث نہیں، سری لنکن بورڈ


Sports Desk October 27, 2017
اس واقعے میں ان کا کوئی آفیشل یا ملازم ملوث نہیں، سری لنکن بورڈ۔ فوٹو: فائل

KARACHI: سری لنکا نے اپنے کسی آفیشل یا ملازم کی جانب سے پاکستانی خاتون صحافی کو ہراساں کرنے کا الزام رد کردیا۔

ایک خاتون صحافی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اس واقعے کی نشاندہی کرتے ہوئے اس میں ایک سری لنکن آفیشل کو ملوث قرار دیا تھا، جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سری لنکا سے باضابطہ شکایت بھی کی گئی تھی۔

سری لنکن بورڈ کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں ان کا کوئی آفیشل یا ملازم ملوث نہیں بلکہ جس شخص کا بتایا گیا وہ خود بھی ایک صحافی اور نجی میڈیا گروپ سے تعلق رکھتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں