سری لنکا نے آفیشل کی جانب سے صحافی کوہراساں کرنے کا الزام رد کردیا
اس واقعے میں ان کا کوئی آفیشل یا ملازم ملوث نہیں، سری لنکن بورڈ
KARACHI:
سری لنکا نے اپنے کسی آفیشل یا ملازم کی جانب سے پاکستانی خاتون صحافی کو ہراساں کرنے کا الزام رد کردیا۔
ایک خاتون صحافی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اس واقعے کی نشاندہی کرتے ہوئے اس میں ایک سری لنکن آفیشل کو ملوث قرار دیا تھا، جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سری لنکا سے باضابطہ شکایت بھی کی گئی تھی۔
سری لنکن بورڈ کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں ان کا کوئی آفیشل یا ملازم ملوث نہیں بلکہ جس شخص کا بتایا گیا وہ خود بھی ایک صحافی اور نجی میڈیا گروپ سے تعلق رکھتا ہے۔