کسی بھی فلم کے کامیاب ناکام ہونے کا فیصلہ شائقین کرتے ہیں حمائمہ ملک
’’اَرتھ 2‘‘ کی شوٹنگ کے دوران شان کی ہدایتکاری میں کام کرکے بہت کچھ سیکھا، اداکارہ
KARACHI:
معروف اداکارہ وماڈل حمائمہ ملک نے کہاہے کہ کوئی بھی فلم اچھی یا بری بنائی نہیں جاتی، اس کا فیصلہ توسینما گھروں میں آنے والے فلم بینوں کی بڑھتی اور گھٹتی تعداد کرتی ہے۔
حمائمہ ملک نے ''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ 'ارتھ' ایک ایسی فلم ہے جو 1982ء میں بھارت کے معروف فلم میکرمہیش بھٹ نے بنائی تھی۔ فلم کی کاسٹ میں ورسٹائل اداکارہ شبانہ اعظمیِ، سمیتا پاٹیل، کلبھوشن کھرباندا، راج کرن اورروہنی ہتنگدی شامل تھیں۔ فلم کی کہانی ، اسکرین پلے اورڈائریکشن مہیش بھٹ کی تھی جبکہ اس کے پروڈیوسر کلجیت پال تھے اسی فلم کوہمارے ملک کے معروف فلمی ستارے شان نے جب بنانے کی ٹھانی اورمجھے اس میں مرکزی کردارکی آفرکی تومیں حیران رہ گئی۔ لیکن جب ان کی ڈائریکشن میں کام کیا تواپنی فنکارانہ صلاحیتوں میں حیرت انگیز نکھارپایا۔
اداکارہ نے کہا کہ میں نے اپنے کیرئیرمیں پاکستان اوربھارت میں جا کربہت کام کیا لیکن جوکچھ مجھے شان سے سیکھنے کوملا ، وہ اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا۔ ان کے اندازاورکام کے جنون نے مجھے دیوانہ بنا دیا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں حمائمہ ملک نے کہا کہ شبانہ اعظمیٰ اورسمیتاپاٹیل بھارتی سینما کی دوایسی اداکارائیں تھیں، جن کا نعم البدل کوئی نہیں ہوسکتا۔ میں یہ تونہیں کہہ سکتی کہ میں نے ان سے اچھا کام کیا ہے لیکن یہ ضرور کہہ سکتی ہوں کہ جب شائقین ہماری فلم کودیکھنے کے لیے سینما گھروں کا رخ کرینگے توانھیں ایک اچھی اورمعیاری فیچرفلم دیکھنے کوملے گی۔ جہاں تک میری ایکٹنگ کی بات ہے تواس کا فیصلہ میں خود نہیں کرسکتی، فلم بین ہی اس کا بہتر فیصلہ کریں گے۔