نور کے بعد چھوٹی بہن فاریہ بخاری نے بھی شوبز چھوڑ دیا

نورہمیشہ آئیڈیل رہیں، ان کے کہنے پر شوبز سرگرمیوں کو ترک کرنے کا فیصلہ کیا، فاریہ


Showbiz Reporter October 27, 2017
سب سے پہلے اپنی چھوٹی بہن کو دین کی جانب واپسی کا پیغام دیا، نور۔ فوٹو: نیٹ

فلم اسٹار نور کی محنت رنگ لے آئی، چھوٹی بہن اداکارہ فاریہ بخاری نے بھی شوبز کو خیرباد کہہ دیا۔

اداکارہ نور نے شوبزکی دنیا سے دوری کے بعد سب سے پہلے اپنی چھوٹی بہن کو دین کی جانب واپسی کا پیغام دیا، جس پرعملدرآمد کرتے ہوئے فاریہ بخاری نے بھی شوبزسرگرمیوں سے کنارہ کشی اختیارکرلی ہے جبکہ زیرتکمیل ڈرامہ کی شوٹنگ میں حصہ لینے سے انکارکیا۔

اس حوالے سے جب فاریہ بخاری سے رابطہ کیا گیا توانھوں نے '' ایکسپریس '' کوبتایا کہ میری بڑی بہن نورہمیشہ سے ہی میری آئیڈیل رہی ہیں۔ شوبز کی دنیا میں ان سے بہت کچھ سیکھا اوراب جب انھوں نے دین اسلام کی تعلیم حاصل کرنے کا فیصلہ لیا ہے تویہ میرے لیے بھی ایک ہدایت کا سبب بنا ہے۔ جب انھوں نے مجھ سے رابطہ کیا تومیں نے اپنی تمام شوبز سرگرمیوں کو ترک کرتے ہوئے ان کے ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا اوراب میں اطمینان محسوس کررہی ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں